اسلام آباد (نمائندہ کریئر کاروان) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کامن ویلتھ آف لرننگ کے ساتھ اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ایگزیکٹو ایم بی اے / ایم پی اے پروگرام میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ 3 نومبرکو صبح 10 بجے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے اکیڈمک کمپلیکس کے علاوہ ایبٹ آباد، رحیم یار خان ، گوجرانوالہ،کراچی، لاہور ، ملتان، پشاور،فیصل آباد ، کوئٹہ اور سرگودھا میں ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو ای میل ، ایس ایم ایس اور خطوط جاری کر دیئے گئے ہیں۔مزید معلومات کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبادسے رابطہ کرسکتے ہیں۔