علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

اسلام آباد(نمائندہ کریئر کاروان)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاقائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا ہے ، وزارتِ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود یونیورسٹی کے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہ یونیورسٹی کے چاروں ڈین میں سب سے سینئر ترین ڈین ہیں۔یاد رہے کہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی 8اکتوبر کو مدت کی تکمیل پر سبکدوشی سے یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔