علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پرچہ ملتوی کردیا

پشاور(نمائندہ کریئر کاروان) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے حضرت امام حسینؓکے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے کوہاٹ شہر میںمنگل کو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔کوہاٹ شہر کے جن امتحانی مراکز میں آج کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں اُن میں سینٹر نمبر 50،52،53،54،854اور 857شامل ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق اب یہ امتحانات 7جنوری 2019ءکو منعقد ہوں گے۔مزید براں اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔پہلے سے جاری شدہ رول نمبر سلپ 7جنوری کو منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔