اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 15 جولائی کو ہوگا:پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 15 جولائی کو ہوگا:پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی 
فیصل آباد (کرئیرکاروان) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 15جولائی بروز پیر کو کریں گے۔پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئر مینز کے ترجمان نے بتایاکہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد،ساہیوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور ،ڈی جی خان ، لاہور سمیت صوبہ کے تمام 9تعلیمی بورڈز کی جانب سے نتائج کی شفاف طریقے سے تیاری کا عمل بھر پور انداز میں جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ نتائج کا اعلان 15جولائی بروز پیر کی صبح 10 بجے کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں تمام بورڈز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں متعلقہ بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کے اعلان سمیت ان میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے مزید  بتایاکہ اس موقع پر مختلف صوبائی وزراء اور اہم شخصیات بطور مہمان خصوصی تقریبات میں شریک ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بورڈز کے چیئر مینز ، سیکرٹریز و کنٹرولر امتحانات پر واضح کیا گیا ہے کہ امتحانی نتائج مکمل طور پر شفاف اور ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہونے چاہئیے۔