ایشیا کی 500جامعات کی اعلیٰ معیاری تعلیم کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری

لاہور (نمائندہ خصوصی کرئیر کاروان) ایشیا کی 500جامعات کی اعلی معیاری تعلیم کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ پاکستان کی 23 جامعات کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ایشیا کی 500 جامعات کی کیو ایس درجہ بندی میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 87 ویں نمبر ہے جبکہ پاکستان میں یہ ٹاپ کی یونیورسٹی ہے، 2018 ءکی نسبت کی درجہ بندی میں مزید بہتری آئی ہے، لمز یونیورسٹی 103 کے درجہ سے 95 ویں پوزیشن پر آگئی ہے، پاکستان کی یہ2 جامعات ایشیا کی پہلی 100 یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل ہیں، اسی طرح قائد اعظم یونیورسٹی 133سے 109 ویں درجے پر آگئی ہے، کامسیٹس 190 سے 135 درجہ پر آئی ہے، جبکہ پنجاب یو نیورسٹی 234 ویں نمبر سے 193 نمبر پر آگئی ہے ایشیائی جامعات کی درجہ بندی میں اس سال پاکستان کی 16 مزید جامعات نے بھی جگہ بنائی ہے، ان میں بحریہ یونیورسٹی 351 ویں پوزیشن ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد 400 نمبرپر، یونیورسٹی آف سرگودھا 401، یوای ٹی لاہور 450 ویں، لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی 451 ویں درجہ، یوایم ٹی 500 نمبر ہے جبکہ یونیورسٹی آف لاہور 401 سے 450 ویں نمبرپرچلی گئی ہے۔