ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(نمائندہ کرئیر کاروان) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل ایم فائنل سالانہ امتحانات برائے 2017 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایس ایم گورنمنٹ لاءکالج کی پراقصیٰ نور بنت مشتاق احمد سیٹ نمبر14614 نے 574 نمبرز کے ساتھ پہلی،سید خرم کمال ولد سید وراثت کمال سیٹ نمبر14519 نے 532 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ عارفہ صدیقی بنت عبدالحئی صدیقی سیٹ نمبر14617 نے 523 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 172 طلبہ شریک ہوئے،14 طلبہ کو فرسٹ ڈویڑن جبکہ 45 طلبہ کو سیکنڈ ڈویڑن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 34.30 فیصدرہا۔