ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان)ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2018ءکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ فائنل پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2018ءکے امتحانی فارم 06 نومبر2018ءتک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔جامعہ کراچی سے الحاق شدہ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 12100 روپے فیس کے ساتھ جبکہ نجی کالجز کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 14950 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واﺅچر کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرا سکتے ہیں۔