اب ڈاکٹر کون بنا؟۔۔نتائج آگئے

جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی طالبہ زمیرا صالح بنت محمد خالد سیٹ نمبر182420 نے 957 نمبرز کے ساتھ پہلی،لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی س±ندس کامران بنت محمد کامران سیٹ نمبر182415 اور سرسید کالج آف میڈیکل سائنس ٹرسٹ (فارگرلز)کی ثمرلال شاہد بنت شاہد حفیظ سیٹ نمبر182636 نے مشترکہ طور پر952 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ،جبکہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی سمیہ فاطمہ بنت ذوالقرنین سیٹ نمبر182076 نے 948 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔