لاہور ہائیکورٹ نے پریکٹس کی اجازت دے دی

پی ایم ڈی سی کی شق 48اور 60 کو غیر قانونی قرار ،امتحان لےکر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پریکٹس کیلئے NOC جاری کیا جائے‘حکم

 لاہور (نمائندہ کرئیر کاروان)لاہور ہائیکورٹ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست گزار مریم سمیت دیگر کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے والے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے دی، عدالت نے فیصلے میں پی ایم ڈی سی کی شق 48اور 60کو غیر قانونی قرار دیا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والا امتحان لے کر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پریکٹس کے لیے این او سی جاریImage result for lahore high court logoکیا جائے۔بیرون ملک سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں نے پی ایم ڈی سی کی پالیسی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے والے طالبعلموں کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت دے دی، عدالت نے فیصلے میں پی ایم ڈی سی کی شق 48اور 60کو غیر قانونی قرار دیا۔
 
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بیرون ملک ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں کو پاکستان میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی پاکستان میں پریکٹس کے لیے پی ایم ڈی سی کا امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان سے ایف ایس سی اور بیرون ملک ایم بی بی ایس کرنے والوں کے لیے پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔ ایف ایس سی میں 60 فیصد نمبر کی شرط لاگو کر کے ڈاکٹری کے امتحان سے روکا جارہا ہے۔