ایچی سن کالج کے پرنسپل نے کیا کردیا؟

(کرئیرکاروان) لاہور شہر کی شہرہ  آفاق درس گاہ ایچی سن کالج کے پرنسپل  مائیکل  تھامسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،بورڈ آف گورنرز کےممبران کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر انہوں نے استعفیٰ دیا ، مائیکل تھامسن  نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا ہے ، گزشتہ کئی دنوں سے اُن کے اور بورڈ گورنرز کے ممبران کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی،مسئلہ حل ہونے کی بجائے اور زیادہ کشیدہ ہو گیا۔مائیکل تھامسن جو کہ 2016ء میں ایچی سن کالج پرنسپل تعینات ہو ئے تھے ، انہوں نے اس دوران  اپنے فرائض منصبی بخوبی ادا  کئے،کالج کو منظم بنانے اورمستحکم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔