ایچ ای سی کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف

ہائرا یجوکیشن کمیشن کے انکوائری افسرسلیم اللہ نے رپورٹ تیارکرلی جس کے مطابق HEC میں اضافی سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایچ ای سی کے انکوائری افسرسلیم اللہ کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ سابق چیئرمین ایچ ای سی مختاراحمدنے 9 سرکاری گاڑیاں استعمال کیں جبکہ مختاراحمدنے 5 سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال کیلئے رکھیں اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے قومی خزانے کوایک کروڑکانقصان پہنچا۔