آئی ٹی اساتذہ کےانٹر ڈسٹرکٹ تبادلےکا معاملہ، ایڈجسٹمنٹ کے آرڈر منسوخ

 آئی ٹی اساتذہ کےانٹر ڈسٹرکٹ تبادلےکا معاملہ، ایڈجسٹمنٹ کے آرڈر منسوخ 
 لاہور میں گیارہ آئی ٹی اساتذہ کےانٹر ڈسٹرکٹ تبادلےکا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسکینڈری لاہور نےاساتذہ کی لاہور میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈر منسوخ کردیئے۔  آئی ٹی ٹیچرز کےخلاف ضابطہ ہو نے والے تبادلوں کا نوٹس لیتے ہوئے، سی ای او ایجوکیشن لاہور نے معاملے کی چھان بین کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، لیکن کمیٹی نےاس پرتاحال رپورٹ جمع نہیں کرائی۔   آئی ٹی ٹییچرز اپنے تبادلے کرا کے دیگر پوسٹوں پر کام کر رہے تھے، مذکورہ اساتذہ نے8  مارچ کو تبادلے کرائے لیکن ٹرانسفر لیٹر پرانی تاریخوں میں جاری کرایا گیا، ڈی ای او سیکنڈری نے معاملہ نوٹس میں آنے پر تمام تبادلے منسوخ کر دیئے ہیں۔