پرائیویٹ سکولوں نے ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی(نمائندہ کریئر کاروان) پرائیویٹ سکولوں کی ایسوسی ایشنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے پبلک نوٹس پر غور کیا گیا نوٹس میں رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کو دسمبر 2018میں سردیوں کی چھٹیوں کے دوران صرف سکولوں کے لیے مخصوص پلاٹس یا کمرشل عمارتوں میں منتقل کرنے کا کہاگیا ہے۔
اجلاس میں پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن، آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ، پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ اور آ ل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے شرکت کی، اجلاس میں 9ممبران پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔مزید اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مذکورہ اشتہار سے ہزاروں پرائیویٹ سکولز میں شدید تحفظات اور بے چینی پائی جاتی ہے۔