ایک سال بعد بھی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں فنی تعلیم کا آغاز نہ ہو سکا

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) ایک سال قبل سابقہ دورے حکومت میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے ایک ہزار سرکاری سکولوں میں لیب کا سامان فراہم کر دیا گیا لیکن محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب ان سکولوں میں بھی فنی تعلیم کا آغاز نہ کر سکا۔
ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پنجاب کے سرکاری سکولوں میں فنی تعلیم کا آغاز نہ ہو سکا اور نہ ہی محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب میں ان سکولوں میں فنی تعلیم کی تدریس کے لئے اساتذہ بھرتی کئے گئے جبکہ دوسری طرف یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فنی تعلیمی بورڈ پنجاب 2020ء میں فنی تعلیم کا سلیبس تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔