بحریہ یونیورسٹی میں20واں کانووکیشن

 
 لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں20 واں کانووکیشن منعقد ہوا‘ جس میں686 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ 
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کا 20واں کانووکیشن جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا۔  وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کانووکیشن کے دوران 686 گریجوایٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء وطالبات کو اسناد دی گئیں۔ طلبہ میں سونے کے 16 اور چاندی کے 13 تمغے تقسیم کئے۔
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے ملک میں افرادی قوت میں اضافہ کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔ طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے فارغ التحصیل طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ ہمیشہ راست باز اورتخلیقی صلاحیتوں کے حامل بنیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے کوشاں رہنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لئے بھی قابل قدر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ بھر پور کوشش ہے کہ ہم بحریہ یونیورسٹی میں طلباو طالبات کو ادارتی مہارتیں اور عملی تحقیق کے بنیادی اصول سکھانے کے ساتھ ساتھ اُنہیں آپس میں اچھے روابط قا ئم کرنے اور بااحسن اپنے فرائض ادا کرنے کے قابل بنائیں۔