والدین اور طلبا کیلئے بری خبر

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر لیونگ سرٹیفکیٹ سکولوں میں داخلوں پر پابندی عائد کردی۔
 تفصیلات  کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بغیر لیونگ سرٹیفکیٹ سکولوں میں داخلوں پر پابندی لگادی۔ جس کے مطابق والدین کوداخلے کیلئے بچے کے سابقہ سکول کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔احکامات کا اطلاق سرکاری ونجی سکول دونوں پر ہوگا۔ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچے کوداخلہ دینے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
 ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بغیر  لیونگ سرٹیفکیٹ بچوں کو داخلہ ملنے پر طلبا کے فیل ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے، جس کی وجہ سے مذکورہ پابندی عائد کی گئی ہے۔