بلوچستان یونیورسٹی نے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن انجینئر رضا زہری کے جاری کردہ ایک اعلامیہ مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میںسال 2018-19ءکے لئے ریگولر اور سیلف فنانس سکیم کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔خواہشمند امیدواراب4اکتوبر 2018ءتک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں ، جب کہ انٹری ٹیسٹ کی تاریخ 16اکتوبر 2018ءمقررکی گئی ہے ، مزید معلومات کے لئے دفتری اوقات میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔