ففتھ ، نائنتھ اور الیون کےبورڈ امتحانات ختم کرنے کی نئی تعلیمی پالیسی کی سفارشات

لاہور ( کیرئیر کاروان ) ملک بھر میں قومی تعلیم پالیسی کے نفاذ کےلئے حکومت متحرک ہوگئی ، وفاقی حکومت نے بین الصوبائی تعلیمی کونسل کے ذریعے ملک ملک بھر میں پرائمری سے سیکنڈری تک تعلیمی سیشن کا آغاز اور امتحانی نظام بیک وقت اور بر وقت کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے ، ففتھ ، نائنتھ اور الیون کلاسز کے امتحانات کا بوجھ ختم کرنے جبکہ آٹھویں، دسویں اور بارویں جماعتوں کو حتمی امتحانات قرار دیا جائے گا ، پرائمری کوالیفیکیشن کے لئے آٹھویں پاس کی سند کو لازمی قرار دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں یکساں تعلیمی نظام اور نصاب رائج کرنے کی غرض سے تعلیمی کانفرنس کیلئے چوتھا سیشن لاہور میں طلب کیا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم اور تعلیمی شماریات اکھٹا کرنے والے افسران نے بھی شرکت کی۔