بچوں کیلئے رنگا رنگ ہندکو ایپ کی تیاری

پشاور(نمائندہ کریئر کارروان)گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر اہتمام ہندکو مت;لوںکی ایپ کی کامیاب لانچنگ کے بعد اب بچوں کے لئے بھی رنگا رنگ ہندکو ایپ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔20 اکتوبر کو گندھارا ہندکو اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں ہندکو مت;لوں کی اینڈرائیڈ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کیاگیا جس کی نہ صرف عوامی حلقوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی کی گئی۔
اب گندھارا ہندکو بورڈ کے آئی ٹی و کمپیوٹر سائنس سیکشن کے تحت بچوں کے لئے رنگا رنگ ہندکو ایپ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اس ایپ میں بچوں کو ہندکو پڑھنے،لکھنے کے علاوہ ہندکو نظمیں ،کہانیاں اور کارٹون بھی شامل کئے جائینگے۔مذکورہ ایپ سے نہ صرف بچوں میں ہندکو زبان کے حوالے سے شعور اُجاگر ہو گا بلکہ ا±نہیں تفریح کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔