اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے یونیورسٹی کا 2020ء تک قیام

اسلام آباد (کرئیر کاروان) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سیکٹر ایف الیون میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے یونیورسٹی 2020ء تک فعال ہو جائے گی۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے بتایا کہ سیکٹر ایف الیون میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے ایک یونیورسٹی ڈگری دینے کا ادارہ قائم کیا جارہا ہے جو 2020ء میں مکمل فعال ہو جائے گا۔