لاہور میں جاری 5 روزہ بک بیسٹیول

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) لاہور میں جاری پانچ روزہ کتاب میلے کےگزشتہ 4دنوں میں کتابوں کے دیوانوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر امڈ آئی۔نامور شعراکرام،ادیب حضرات سمیت علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق بک بیسٹیول کے نام سے جاری لاہورمیں جاری پانچ روزہ کتاب میلے کے تیسرے روز مرد و خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کتاب میلے میں ہر عمر کے فرد کو دیکھ کر نامور شعراءکرام اور لکھاریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
لاہور کے سب سے بڑے بک فیئر لاہور بیسٹیول کا افتتاح یکم نومبر جمعرات کو صبح 11 بجے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس انوار الحق نے کیاجبکہاُسی روزمولانا طارق جمیل نے بی بک فیئرکا دورہ کیا۔ترجمان نے بتایا کہ 100سے زائد پبلشرز نے سٹال لگائے ہوئے ہیں جن پررعایتی نرخوں پر کتب دستیاب ہیں۔صبح کے وقت وزیٹرز کی تعداد کم رہی۔ دوپہر کے بعد بڑی تعداد میں لوگ نمائش میں آئے۔
کتاب میلے میں خریداری کی غرض سے آنے والوں کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے ہر قسم کی کتابیں مہیا ہونا بہت ہی اچھا اقدام ہے۔ کتابوں کی فروخت بڑھنے سے سٹالز مالکان بھی کافی خوش دکھائی دیے۔کتاب میلے میں آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے علم کے موتی اکٹھے کرنا یقینا انتظامیہ کی اچھی کاوش ہے، اس قسم کے کتاب میلے ہوتے رہنے چاہئیں۔