لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام سیکریٹری اکیڈمی آف پرشین لینگوئج اینڈ لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا نصیری کی کتاب”تاریخ فرشتہ‘‘ کی تقریب رونمائی 19نومبربروز سوموا ر کو صبح 11بجے شیرانی ہال اولڈ کیمپس میں ہوگی۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیا زاحمد اختر ،پیام نوریونیورسٹی ایران کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضازمانی و دیگر شرکت کریں گے۔