وزارت وفاقی تعلیم:ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب 79کروڑ سے زائد روپے مختص کر نے کی تجویز

 وزارت وفاقی تعلیم:ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب 79کروڑ سے زائد روپے مختص کر نے کی تجویز
اسلام آباد (کرئیرکاروان) پی ایس ڈی پی میں وزارت وفاقی تعلیم کی32 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب 79کروڑ سے زائد روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی ۔ 2019-20 کے پی ایس ڈی پی میں  دستاویز کے مطابق مالی سا ل میں ،وزارت وفاقی تعلیم کے 11جاری منصوبوں کے لیے 2371ملین روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی  ۔ جاری منصوبوں میں قومی نصاب کونسل سیکرٹریٹ کا قیام ،  اسلام آباد کے ہائی اسکولوں کی اپ گریڈیشن شامل ہے ، 21نئے منصوبوں کے لئے 2425ملین روپے مختص ۔ اور  ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 29ارب روپے مختص کر نے کی تجویز دی گئی جس میں سے جاری منصوبوں کے لئے 24887ملین روپے مختص کئے گئے  ہیں۔