تعلیمی اداروں میں کس چیز پر پابندی عائد

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی سکولوں اور کالجوں کی انتظامیہ کو پابندی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کینٹین پر غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہو گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی ہدایات کے مطابق سکولوں میں صرف حفظان صحت کے اصولوں پر پوری اترنے والی اشیا ہی فروخت ہوں گی۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے فوڈ کوالٹی کو چیک کرنے والے پینل کی جانب سے ماہ ستمبر میں سکولوں اور کالجز کے کھانے کے معیار کو چیک کر کے رپورٹ محکمہ تعلیم سندھ کو دی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کالجز کی کینٹینز میں تمام تر غیر معیاری اشیاکی ترسیل کو روکنے کےلئے پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ تعلیم نے پورے صوبے کے نجی تعلیمی اداروں میں کولڈرنکس، کلر ڈرنکس اور فلیورسنیکس پر پابندی عائد کر دی ہے۔