تعلیمی میدان میں ضلع لاہور کی ناقص کارکردگی

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان)  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 43 ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سمن آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دیو سماج روڈ، سی ڈی جی ایل سکول راج گڑھ، گورنمنٹ ہائی سکول پیسہ اخبار، شاد باغ، چوبرجی اور بلال گنج کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔
قلعہ لکشمن سنگھ، والٹن، پاکستان ماڈل سکول، مسلم لیگ ہائی سکول سید مٹھا بازار، والٹن کالونی، گرین ٹاؤن، وحدت روڈ، گڑھی شاہو، نسبت روڈ اور ریلوے پکے کوارٹرکو بھی شوکاز دیئےگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی نےڈسٹرکٹ مانٹیرنگ آفیسر کی رپورٹ پر سکولوں کو شوکاز جاری کیے ہیں۔ ان سکولوں کی کارکردگی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 57 فیصد یا اس سے بھی کم رہی۔سکول سربراہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے خراب نتائج کی وجوہات بیان کریں گے۔ غیر تسلی بخش جواب پرسروسز سرنڈر کردی جائیں گی۔