راولپنڈی،:تعلیمی بورڈ کی ہر قسم کی فیس حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے

راولپنڈی،:تعلیمی بورڈ کی ہر قسم کی فیس حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے
راولپنڈی (کرئیرکاروان)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے طلبا و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بورڈ ہذا کی ہر قسم کی فیس حبیب بنک لمیٹڈ (HBL) کی تمام برانچز میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے حبیب بنک لمیٹڈ (HBL) کو مراسلہ تحریر کر دیا ہے جس پر HBL حبیب بنک نے تمام برانچز کو فیس جمع کرنے کا پابند کر دیا ہے۔