جامعہ اردو میں کوئی بحران نہیں

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان)جامعہ اُردو میں کوئی تدریسی اور انتظامی بحران ہے او ر نہ ہی 2013 ء میں شائع ہونے والے اشتہار کے تحت تدریسی اسامیوں پرسلیکشن بورڈ کے انعقاد میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہے چند ماہ قبل ہی فیکلٹی آف سائنس میں اشتہار 2013 کے تحت ایسوسی ایٹ پروفیسرز اورپروفیسرزکا بذریعہ سلیکشن بورڈ تقرر عمل میں آیا ہے 2013کے ہی اشتہار میں شائع ہونے والی لیکچرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی آسامیوں کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن Criteria اب 2018ء میں تبدیل ہوچکا ہے۔