جامعہ اسلامیہ غوثیہ : دورہ تفسیر القرآن کی روحانی تقریب اختتام پذیر

جامعہ اسلامیہ غوثیہ : دورہ تفسیر القرآن کی روحانی تقریب اختتام پذیر
چکوال ۔ (کرئیرکاروان) جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں دورہ تفسیر القرآن کی روحانی تقریب جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گئی ، اس موقع پر فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی اور جامعہ کے مہتمم پیر سید ریاض الحسن شاہ ، سید مراتب علی شاہ اور پیرسید سعادت علی شاہ چورہ شریف نے کامیاب طلباء کی دستار بندی کی ، اس موقع پر جمعتہ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ریاض الحسن شاہ نے کہا کہ ملک میں موجودہ بے چینی اور افراتفری صرف اس وجہ سے ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات پر عمل چھوڑ دیا ہے ، نظام مصطفی کے عملی نفاذ سے ہی ہم اپنے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ملک میں دینی خدمات کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔  پیر سید مراتب علی شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے اور روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ احکامات الٰہی پر عمل کرنے کا نام ہے۔