ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2019ء کے مطابق جامعہ کراچی ایشیاء کی 260 بہترین جامعات میں شامل

 ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2019ء کے مطابق  جامعہ کراچی ایشیاء کی 260 بہترین جامعات میں شامل

 ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ 2019ء کے مطابق  جامعہ کراچی ایشیاء کی 260 بہترین جامعات میں شامل
کراچی (کرئیرکاروان) برطانوی ادارے کوئکواریلی سائمنڈز (کیو ایس) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2019ء  کی فہرست جاری ۔جس کے مطابق جامعہ کراچی ایشیاء کی 260 بہترین جامعات میں شامل ہو گئی، ایشیاء کی 500 بہترین اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل کی جانے والی 23 پاکستانی جامعات میں سے اعلیٰ اور معیاری تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں کی بناء پر جامعہ کراچی کو 9 نواں نمبر دیا گیا ہے۔ کیو ایس رینکنگ میں ایشیاء کی 500 بہترین اعلیٰ تعلیمی اداروں میں جامعہ کراچی 251 ویں نمبر پر فائز ہے۔ پیر کو جامعہ کراچی سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی کی رینکنگ میں بہتری خوش آئند ہے، جامعہ کراچی کے اساتذہ محدود وسائل کے باوجود تحقیقی وتدریسی سرگرمیوں میں مصرو ف رہتے ہیں، جامعہ کراچی کو اگر اس کی ضروریات کے مطابق وسائل فراہم کئے جائیں تو جامعہ کراچی کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا جس کے لئے محض ڈگری حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ ایسی تحقیق کے کلچر کے فروغ دینا ہے جو معاشرے کے لئے کارآمد ثابت ہو۔