سرگودھا:امتحانی سنٹر میں جعلی طالب علم کو پکڑ کر مقدمہ درج کر دیاگیا

سرگودھا:امتحانی سنٹر میں جعلی طالب علم کو پکڑ کر مقدمہ درج کر دیاگیا
سرگودھا(کرئیرکاروان)سرگودھا کے امتخانی سنٹر میں دوسرے کی جگہ امتحانی پرچہ حل کرتے ہوئے جعلی طالب علم کو پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امتخانی سنٹر میں طالب علم محمد ندیم نے پیپر دینا تھا جس کی جگہ پرچہ دیتے ہوئے لیاقت کو پکڑ لیا گیا۔جس پر تھانہ شاہپور نے امتخانی سنٹر کامرس کالج کے سپرئنڈنٹ محمد فرحان کی رپورٹ طالب علم اور جعل ساز دونوں کے خلاف 3 یونیورسٹی ایکٹ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔