جنوری 2019ء میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل فیسٹیول ہوگا

اسلام آباد(نمائندہ کریئر کاروان) پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل فیسٹیول جنوری 2019میں پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں مختلف کمپنیاں اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے ادارے شہریوں کی رہنمائی کے لئے کیمپ لگائیں گے۔ فیسٹیول کا انعقاد آئیفا ایڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔اس فیسٹیول میں بائیو ٹیکنالوجی بارے خصوصی آگاہی دی جائے گی۔