قاہرہ کی یونیورسٹی کے وفد کا جی سی یو لاہور کا دورہ

لاہور(نمائندہ کریئر کاروان) مصر کا شہر قاہرہ جو کسی زمانے میں علم وفنون میں سب سے ماہر ار نامور اساتذہ کاشہر کہلاتا تھا،آج بھی اس کے باسی کسی نہ کسی طرح علم کے قدردان ہیں۔ ایسا ہی کچھ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں دیکھنے میں آیا۔ الازہر یو نیور سٹی قاہرہ مصر کے شعبہ اردوکی طالبات اور اساتذہ نے گزشتہ روز گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جی سی یو رجسٹرار صبور احمد خان نے وفد کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پرنامور شاعر پروفیسرڈاکٹر خو رشید رضوی،
ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز،اسلامک اینڈ اورینٹل لر ننگ ڈاکٹر محمد اقبال شاہد، صدر شعبہ اردو پروفیسرڈاکٹر خا لد محمو د سنجرانی اورصدر شعبہ انگریزی پروفیسر محمد صدیق اعوان بھی موجود تھے، جی سی یو رجسٹرار نے وفد کو گورنمنٹ کالج یو نیور سٹی کی تاریخ اور تعلیمی پروگرامز کے با رے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، وفد نے لائبریری اور شاعر مشرق علا مہ محمد اقبالؒ کے کمرہ کا دورہ بھی کیا، جہاں علامہ اقبالؒ اپنے زمانہ طا لب علمی میں قیام پذیر تھے، اس موقع پر الازہر یونیورسٹی قاہرہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوحہ مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی جامعہ مصر میں اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے سب سے زیادہ سر گرم ہے۔