گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفد کی مزارِ اقبالؒ پر حاضری

لاہور(نمائندہ کریئر کارروان) نوجوان نسل کو فلسفہ اقبال کے حوالے سے آگاہی دینے کی بے حد ضرورت ہے اور جی سی یو اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہاہے۔یہ بات گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے مزار اقبال ؒ پر حاضری کے موقع پر کہی۔گزشتہ روزپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی قیادت میںشاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وفد نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر جی سی یو روورز کلب اور مجلسِ اقبال کے عہدیداران،اساتذہ اورطلباءطالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔