پنجاب یونیورسٹی میں نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری

 پنجاب یونیورسٹی ایمپلائیز ہاﺅسنگ سکیم کے نومنتخب عہدیداران سے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمدنے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ خصوصی تقریب حلف لیا۔اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب اراکین ہاﺅسنگ سکیم کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔اس موقع پر نو منتخب صدر منیر اعوان،نائب صدر شہباز علی، جنرل سیکریٹری محمد ارشد، جوائنٹ سیکریٹری حافظ افتخار حسین اعوان، ایگزیکٹوممبر ان محمد عالم، عبد الجبار ، محمد آصف خان، محمد ریاض اور محمد ندیم منیر چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔