حکومت نے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں، وزیر تعلیم

حکومت نے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں، وزیر تعلیم گلگت بلتستان
گلگت (کرئیر کاروان) وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے دیامر کے عوام کے ساتھ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ہیں جس میں گلگت بلتستان اور دیامر ڈویژن بالخصوص توجہ کا مرکز رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے عوام سے جو وعدے سے کئے تھے وہ پورے کئے ہیں بالخصوص محکمہ تعلیم میں گلگت بلتستان بالعموم اور دیامر ڈویژن پر بالخصوص توجہ دی گئی۔
قلیل عرصے میں دو پبلک اسکولز، قراقرم یونیورسٹی کیمپس ، ایک کیڈٹ کالج، چلاس ماڈل سکول، چلاس ڈگری کالج کے علاوہ جلائے گئے سکولوں کی بحالی سمیت بچیوں کی تعلیم کیلئے 120 ہوم سکولز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اساتذہ کی تربیت اور عمارتوں کو جدید بنانے میں بھی دیامر ڈویژن کو پہلی ترجیح دی گئی۔