حکیم سعید کا یوم شہادت، کتب میلے، مذاکرے اور مشاعرے کا انعقاد

کراچی (نمائندہ کریئر کاروان) ڈاکٹر ضیاءالدین یونی ورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے بیت الحکمہ لائبریری، ہمدرد یونی ورسٹی میں حکیم محمد سعید کے21 ویں یومِ شہادت کے موقع پر ان کی یاد میں منعقدہ 3 روزہ کتب میلہ کا افتتاح کیا جس کے بعد ایک محفل مشاعرہ ہوا۔ کتب میلے میں متعدد بڑے پبلشروں نے اپنے اپنے سٹالز لگائے جن پر ہر قسم کی کتابیں دستیاب تھیں۔
حکیم سعید(مرحوم)کے21 ویں یوم شہادت پر ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد، ہمدرد (وقف) کی متولیہ فاطمہ منیر احمد، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شبیب الحسن، رجسٹرار ڈاکٹر ولی الدین ، یونی ورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران، ہمدرد پبلک سکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم، پرنسپل شائستہ زیدی اور ہیڈ مسٹریس مہرین مسعود اور دیگر نے حکیم صاحب کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، علاوہ ازیں مذاکرہ سے رفیع الزماں زبیری اور پروفیسرنگار سجاد ظہیرنے خطاب کیا۔