خسرہ کے بارے میں آگاہی مہم شروع

ملتان(نمائندہ کریئر کاروان)خسرہ بچوں میں ہونے والا ایک انفیکشن ہے جو کہ ایک وائرس کے باعث ہوتا ہے۔ خسرے کامسئلہ کسی بھی عمر کے انسان کو پیش آ سکتا ہے لیکنیہ زیادہ تر کم عمر کے بچوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔خسرے کی وجہ سے آپ اور

 آپ کے بچوں کوکھانسی، ناک بہنے اور گلہ خراب ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خسرہ بہت سنگین اور جان لیوا بیماری ہے لیکن اس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی ویکسین سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔سکولوں میں خسرہ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔ محکمہ صحت نے ملتان سکولوں خسرہ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے طلبا کو اس بارے میں خصوصی لیکچر دئیے جائیں گے۔