خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور(نمائندہ کریئر کاروان)خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے مذکورہ امتحان میں سات ڈینٹل کالجز کے کل 312طلبہ وطالبات نے شرکت کی جن میں172نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کی مجموعی شرح 55فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق وومن میڈیکل کالج ڈینٹل سیکشن کی طالبہ سطیحہ قاضی نے 604نمبروں کے ساتھ پہلی،رحمان کالج آف ڈینٹسٹری کی طالبہ سمیعہ خان نے 579نمبروں کے ساتھ دوسری اور خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور کی طالبہ ارسا ریاض خان نے 569نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،اس طرح پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے حصے میں آئیں۔
نتائج کے مطابق خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پشاور کا مجموعی نتیجہ85فیصد رہا۔ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد ڈینٹل سیکشن کا نتیجہ52فیصدرہا۔ڈینٹل سیکشن وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کانتیجہ54فیصد رہا۔مذکورہ امتحان میں ڈینٹل سیکشن باچاخان میڈیکل کالج مردان کا مجموعی نتیجہ63فیصد رہا، ڈینٹل سیکشن ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا نتیجہ صرف 10فیصد رہا،کے ایم یوانسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کوہاٹ کامجموعئی نتیجہ 69فیصداور رحمان ڈینٹل کالج کا نتیجہ68فیصد رہا۔