خیبر پختونخوا میں سوات یونیورسٹی کے ضلع شانگلہ کیمپس میں ہائیر ایجوکیشن کا سلسلہ شروع
ضلع شانگلہ کا شمار خیبر پختونخوا کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے، تعلیم اور ترقی کی سہولیات کے فقدان کے باعث علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش کوئلے کی کانوں سے وابسطہ ہے۔ تاہم سوات یونیورسٹی نے علاقے کے نوجوانوں کواعلی تعلیم دلوانے کے لیے شانگلہ کیمپس میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ نجی چینل جیو نیوز کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے ، طالب علموں کا کہنا تھا کہ شانگلہ کیمپس صرف شانگلہ کو ہی نہیں بلکہ دور دراز کے علاقوں کو بھی تعلیمی سہولیات سے مستفید کرتا ہے۔ طلباء و طالبات کا مزید کہنا تھاکہ شانگلہ میں ہائر ایجوکیشن کا آغاز حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا احسن قدم ہے کیونکہ اب نوجوانوں کو دوردراز کے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔