شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک پی ایچ ڈی اور6 ایم فل سیمینار ز کا انعقاد

سکھر (کریئر کارروان) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ایک پی ایچ ڈی اور6 ایم فل سیمینار منعقد ہوئے۔ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں محقق شعبان جامڑو نے پی ایچ ڈی کا پہلا سیمینار پروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری کی رہنمائی میں کامیابی سے پیش کیا۔دوسری جانب شعبہ ریاضی میں پانچ محققین مظہر سہتو، اوشاق ابڑو، اخلاق احمد عباسی، بشریٰ ملک اور ارشد علی مہیسر نے اپنے ایم فل سیمینار ڈاکٹر حسام الدین شیخ اور ڈاکٹر اسرار احمد میمن کی رہنمائی میں پیش کیے جبکہ شعبہ سندھی میں محققہ یاسمین نظامانی نے اپنا ایم فل سیمینار ڈاکٹر رحیم بخش مہر خادم کی رہنمائی میں پیش کیا۔ سیمینارز کی صدارت مختلف فیکلٹیوں کے ڈین صاحبان نے کی۔