داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں بی ایس ریاضی میں داخلے شروع

داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سیشن برائے 2018-19ء(بیچ 19) کے تحت ایوننگ پروگرام میں بی ایس (ریاضی) کے لئے فرسٹ ائیر میں داخلے شروع کردیئے ہیں جس کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔
داخلے کی اہلیت پر پورا اُترنے کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ مجموعی طور پر کم از کم 50 فیصد مارکس حاصل کئے ہوں یا کسی غیر ملکی ادارے / امتحانی باڈی سے پری انجینئرنگ / کمپیوٹر سائنس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ کے مساوی تعلیم (نمبروں کی

 فیصدی شرح کا تعین آئی بی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا اور درخواست گزار کو آئی بی سی سی کا ایکویویلنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا) یا کم از کم 60فیصد مجموعی نمبروں کے ساتھ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا ہو۔
 
بی ایس ریاضی ایوننگ پروگرام میں داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pkپر اندراج کرائیں۔ داؤد یونیورسٹی کے رجسٹرار کے اعلامیے کے مطابق جامعہ کی ویب سائٹ پر آن لائن داخلہ فارم کے اپ لوڈ کا آغاز ہوچکا ہے اور فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2018ءہے جبکہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد 4 نومبر 2018ءکو جامعہ کے مین جناح کیمپس نیو ایم اے جناح روڈ کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ نتائج کا انتظار کرنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔