الحاق شدہ کالجز میں سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

الحاق شدہ کالجز میں سال اول ودوئم میں داخلے کی تاریخ میں توسیع
کراچی۔ (کرئیر کاروان) جامعہ کراچی کے تحت الحاق شدہ کالجز میں بی اے، بی ایس سی (پاس) اور بی کام سال اول و دوئم میں داخلے کی تاریخ میں 28 جون تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق یہ توسیع جامعہ کراچی کے قواعد وضوابط اور کالجز میں نشستوں کی موجودگی اور مطلوبہ حاضری کی تکمیل سے مشروط ہے۔ مزید تفصیلات طلبا و طالبات متعلقہ کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں۔