طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بیکن ہائوس سکول سسٹم اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے  بیکن ہائوس سکول سسٹم اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد(کرئیرکاروان) پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی سسٹم بیکن ہائوس سکول سسٹم اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس شراکت داری کے ذریعے بیکن ہائوس اور نیشنل انکیوبیشن سنٹر کا مقصد پاکستان کے نوجوان جدت پسندوں کو فروغ اور ان میں کاروباری ذہینوں کو اجاگر کرنا ہے مفاہمت کی یادداشت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر بیکن ہائوس سکول ناصر قصوری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد پرویز عباسی نے دستخط کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر قصوری کا کہنا تھا کہ بیکن ہائوس اپنے سکولوں میں ابتدائی تعلیمی سفر کے شروع سے ہی اپنے طلبا میں اکیسویں صدی کی مہارات کو اجاگرکرنے کیلئے کاربند رہا ہے ایجوکیٹرز کے طور پر ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور انہیں مضبوط بنایا جائے اور اس کے لئے ہمیں روایتی سکھانے کے طرز سے ہٹ کر پراجیکٹ بیس طرز کو اپنانا ہوگا اس شراکت داری کا مقصد طلباء میں کاروباری ذہنیت کو اجاگر کرنے کیلئے پروگراموں کو تشکیل دینا ہے ہمارا ارادہ ہے کہ مستقبل میں یہ تعاون کامیابی کی سطح کو چھو جائے اس موقع پر پرویز عباسی نے ناصر قصوری کے پاکستان میں تعلیم کے مستقبل کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں بیکن ہائوس گروپ کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے پر خوشی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ ایم او یو صنعتوں اور طالبات کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کیلئے ایک نیا قدم ہوگا اور اس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچانے میں مدد ملے گی ہم اس معاہدے کے ذریعے نئے اور جدید نوعیت کے مواقع فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں