گوجرانوالا میں دو پروفیسرز پھرمعطل

گوجرانوالا(نمائندہ کرئیر کاروان) ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف پرنسپل کو مراسلہ جاری کرتے ہوئےگوجرانوالہ میڈیکل کالج میں تعینات 2پروفیسرز کو معطل کر کے تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر رضا گریڈ 20 میں بطور پروفیسر ریڈیالوجی اور ڈاکٹر نعمان گیلانی پروفیسر بطور گیسٹرو انٹرولوجی گریڈ 20 میں کام کر رہے ہیں ، دونوں پروفیسرز غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو کر گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں بطور پروفیسر کام کر رہے ہیں۔