راولپنڈی بورڈ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کب ہوں گے؟

اسلام آباد/راولپنڈی(نمائندہ کریئر کاروان) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابقکہ انٹرمیڈیٹ ضمنی امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور طلباءکو رولنمبر سلپس کا اجراءکر دیا گیاہے۔
مزید معلومات کے لیے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کی جا سکتی ہے یا کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر5450917 ،5450918 051-یا انٹر برانچ کے ٹیلی فون نمبر 051-5450920 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔