راولپنڈی بورڈآف انٹرمیڈیٹ کے سال اوّل کے نتائج کیسے رہے؟

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ میں سال اول میں30841 طلبہ کامیاب جبکہ 38752 ناکام ہو ئے ، کامیابی کا تناسب 44.24فیصدرہا۔کنٹرولر امتحانات عابد کھرل نے اے پی پی کو بتایاکہ انٹرمیڈیٹ پارٹI کے سالانہ امتحانات میں 71109 طلباءو طالبات نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 69714 امیدوارامتحان میں شریک ہوئے۔ان میں سے 30841امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 44.24فیصدرہا۔ 38752امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 1383امیدواران غیر حاضر رہے۔ امتحان میں 39101طالبات اور 30613 طلباءشریک ہوئے۔ان امیدواروں میں 62187ریگولر اور7527پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk پر بھی جاری کر دیئے گئے تھے جبکہ طلباءو طالبات کو اپنانتیجہ بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کرنے کی سہولت دی گئی تھی اور طلباء800296پر sms کے ذریعہ بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں ۔