ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی(کرئیرکاروان)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں20 جون2019 ء تک توسیع کرد ی گئی ہے۔طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔رجسٹریشن فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر03 پر جمع کراسکتے ہیں۔