بی اے، بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

 بی اے، بی کام پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی
کراچی (کرئیرکاروان) بی اے، بی کام پرائیوٹ، بی او ایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 31 جولائی تک جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے 1500 روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل، یو بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹر نمبر03 پر جمع کرا سکتے ہیں۔