آج کے مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب قرآن وسنت سے دوری ہے:مولانا محمد شاہ

 آج کے مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب قرآن وسنت سے دوری ہے:مولانا محمد شاہ
لنڈی کوتل(کرئیرکاروان)جامعہ آمنہ للبنات شیخ ملخیل میں شہداء اہلسنت کی سالانہ برسی و ختم القران تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں 30 طالبات نے ختم القرآن کریم کیااس موقع پر مولانا الشیخ محمد شاہ،مولانا حافظ مطیع اللہ،مفتی سعد،مولانا عصمت اللہ،نقیب اللہ،سفیراللہ ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران وسنت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں آج کے مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب قرآن وسنت سے دوری ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسلامی تعلیمات دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا علم حاصل کرنا ہر مومن مرد اور عورت پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں کی خدمات کسی سے مخفی نہیں ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی مدارس میں داخل کرے تاکہ اسلامی تعلیمات کے ساتھ اخلاقی تربیت بھی حاصل کرے آخر میں مہتمم مدرسہ جامعہ آمنہ للبنات مولانا فیروز شاہ عرف شاہ صیب نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ملک و علاقائی سالمیت کی بقاء و وقار کے سربلندی کی لئے خاص دعائیں کی۔