بچوں کی بازیابی کےلئے بل”زینب الرٹ“ ایوان میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد(کرئیر کاروان)بچوں کی بازیابی کےلئے بل ایوان میں پیش کردیا گیا،یہ بل گمشدہ اوراغواشدہ کی بازیابی کے لیےہے۔ بل قصورکی مظلوم زینب سے منسوب ہے ،بل کانام زینب الرٹ رکھنے کا مقصد جوابی ردعمل اوربازیابی بل 2019 ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گمشدہ اوراغواشدہ بچوں کی بازیابی کےلئے بل ایوان میں پیش کردیا گیا ہے،بل قصورکی مظلوم زینب سے منسوب ہے ،بل کانام زینب الرٹ،جوابی ردعمل اوربازیابی بل 2019 ہے ۔بل وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے پیش کیا ہے،بل کامقصد بچوں کی بازیابی کیلئے قانون سازی کرناہے،شیریں مزاری کابل متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھیج دیاگیا۔